ETV Bharat / state

عسکریت پسندوں سے قومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل - سرپنچ اور ان کی اہلیہ کی موت پر ناراضگی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے یو ٹی نائب صدر صوفی محمد یوسف نے پارٹی لیڈر غلام رسول ڈار اور انکی اہلیہ جواہرہ کی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

jk bjp unit vice president condemned militants attack on bjp sarpanch
عسکریت پسندوں سے ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل
author img

By

Published : Aug 10, 2021, 7:36 PM IST

گذشتہ روز ضلع اننت ناگ کے لال چوک علاقہ میں سپورٹس اسٹیڈیم کے قریب عسکریت پسندوں نے بی جے پی سرپنچ اور اس کی اہلیہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ویڈیو

تفصیلات کے مطابق پیر کی سہ پہر نا معلوم بندوق برداروں نے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے سرپنچ اور اس کی اہلیہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ زخمی حالت میں دونوں کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

صوفی یوسف نے سرپنچ اور ان کی اہلیہ کی موت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہلاکتیں لاحاصل ہیں اور اسے بی جے پی کے حوصلے پست نہیں ہون گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ کشمیری عوام جڑ رہی ہیں۔ صوفی کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کا ہر کارکن عسکریت پسندوں کے خلاف کام کرتا رہے گا۔

انہوں نے عسکریت پسندوں سے ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی ایسے نوجوان کو قومی دھارے میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے باز آباد کاری میں بھی انکا خاص خیال رکھے گی۔ عسکریت پسندوں کو چاہیے کہ ہتھیار چھوڑ کر مین اسٹریم میں آجائے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.