جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہلڑ علاقہ سے تعلق رکھنے والے جاوید احمد خان معذوری کو کنارہ کرتے ہوئے پنچ بن کر معاشرے کی خدمت کے جذبے سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاوید احمد خان کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی کی خاطر انتخابات میں بطور امیدوار کھڑے ہوئے ہیں۔
28 سالہ جاوید احمد کا مزید کہنا ہے کہ جسمانی طور کمزور افراد کو ہر جگہ نظر انداز کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے آج میں نے بھارت کے جمہوری نظام کے تحت انپے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے بذات خود انتخاب میں حصہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہوں تو میں اپنے گاؤں کی تعمیر و ترقی کے لیے میں ہر ممکن کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جموں وکشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں پولنگ ہوئی، جن میں 305 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں، جن میں سے 252 مرد اور 53 خواتین امیدوار ہیں۔ کشمیر میں 16 حلقے ہیں جن میں 166 امیدوار ہیں۔ جبکہ جموں میں 17 حلقے ہیں، جن میں 139 امیدوار ہیں،