جموں و کشمیر ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلہ میں انتظامیہ نے جن ابھیان کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ضلع کے مختلف طبقا ہائے فکر سے وابستہ افراد اپنی شکایات اور مسائل کو دور کرنے کے لیے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 'بیک ٹو وولیج سوم شروع کرنے کا کیا فائدہ'
ڈی سی نے تین معذور میں لیپ ٹاپ بھی تقیسم کیے جن میں سے ایک زیبا آپا انسٹیٹیوٹ بجباڈہ اور دو طلباء اے ایم یو میں زیر تعلیم ہیں۔ اس پروگرام میں ڈی سی اننت ناگ کے علاوہ اے ڈی سی اور اے سی آر بھی موجود رہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ یونین ٹریٹری میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے بیک ٹو ولیج سوم شروع کرنے سے قبل جن ابھیان پروگرام منقد کرانے کا اعلان کیا تھا۔