ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ڈیوٹی میں مبینہ لاپرواہی، سرکاری افسر معطل - works supervisor

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور آراینڈ بی کے ورکس سُپروائزر کو ڈیوٹی میں مبینہ کوتاہی برتنے کے معاملے میں معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

suspend
suspend
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 12:49 AM IST

حکمنامہ کے مطابق محکمہ پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی ڈویژن اننت ناگ میں بحیثیت ورکس سوپروائزر کام کر رہے مشتاق احمد بٹ کو اپنی ڈیوٹی میں مبینہ کوتاہی برتنے کی پاداش میں معطل کیا گیا اور انہیں فوری طور پر ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی کے دفتر منسلک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اے ڈی سی اننت ناگ کو معاملہ کی تحقیقات کرکے پانچ روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع اننت ناگ کے اُرنہال علاقہ کے رہنے والے سینئر صحافی احمد علی فیاض نے ٹویٹ کے ذریعہ شکایت کی تھی کہ بریسٹ کینسر میں مبتلا ان کی اہلیہ کو علاج و معالجہ کے لیے سرینگر کے سُپر اسپیشلٹی ہسپتال پہنچانا لازمی تھا.. تاہم بھاری برفباری کی وجہ سے سڑک رابطہ بند تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ایچ او نے جموں کشمیر اور لداخ کو نقشے میں الگ رنگ سے نشان زد کیا

مریضہ کے شوہر نے متعلقہ حکام سے سڑک سے برف ہٹانے کی کئی بار درخواست کی گئی تھی لیکن ان کی درخواست پر غور نہیں کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے ذاتی پیسوں سے جے سی بی کے ذریعہ راستہ صاف کروایا اور مریضہ کو سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ٹویٹ کے ذریعہ احمد علی فیاض نے ذمہ دار افسر کی جانب سے فرائض کی مبینہ پامالی کو لے کر لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔

ان کا یہ ٹویٹ کافی وائرل ہوا جس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے یہ کارروائی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.