اننت ناگ کے آرونی بجبہاڑہ علاقہ کے شیخ محلہ کو سکیورٹی فورسز نے اس وقت محاصرے میں لے لیا جب انہیں عسکریت پسندوں کے موجود ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق جوں ہی سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں تلاشی کاروائی شروع کی، مشتعل نوجوانوں نے ان پر پتھراؤ شروع کیا جس دوران کئی سکیورٹی اہلکاروں کو چوٹیں آئی ہیں جبکہ چند گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مشتعل نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے سی آر پی ایف و پولیس نے ان پر آنسو گیس کے گولے داغے جس کے بعد حالات قابو میں آئے۔