اننت ناگ کے تھجی وارہ میں جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے لیڈر پیر منصور حسین کی صدارت میں پارٹی اجلاس JKPC Party Convention in Anantnag منعقد کیا گیا۔ اس دوران جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے سینیئر لیڈر بشارت بخاری نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ تمام تذبذب کو ختم کر کے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے پہل کرے تاکہ جموں و کشمیر میں ایک عوامی حکومت قائم ہو سکے۔ JKPC Party Senior Leader On Assembly Election in JK
علحیدگی پسند لیڈر یاسین ملک کی قید پر آل پارٹی میٹنگ طلب کرنے کے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے بشارت بخاری نے کہا کہ بیان کا مطلب یہ تھا کہ ان حالات پر تبادلہ خیال کیا جائے۔JKPC Party Convention in Anantnag
یہ بھی پڑھیں: 'جموں و کشمیر رہنماؤں نے آل پارٹی میٹنگ میں عوام کی بات کی'
وہیں اس موقع پر پیر منصور نے کہا کہ پیپلز کانفرنس جموں کشمیر کی بڑی پارٹی کے طور ابھر رہی ہے اور یہ پارٹی لوگوں کی خواہشات کے عین مطابق کام کر رہی ہے۔ اجلاس کے دوران جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے رہنماؤں نے کارکنان سے تلقین کی کہ وہ انتخابات کے لیے تیار رہے اور پارٹی کے ایجنڈے کو گھر گھر پہنچائیں۔ JKPC Party Convention in Anantnag