ETV Bharat / state

کشمیر: اننت ناگ میں 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا دوسرا مرحلہ - دور دراز علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا دوسرا مرحلہ رواں ماہ 25 تاریخ سے شروع ہوگا اور اس پروگرام کے تحت دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کی کوشش کی جائے گی۔

اننت ناگ میں 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا دوسرا مرحلہ
author img

By

Published : Nov 21, 2019, 11:21 PM IST

ڈی ڈی سی اننت ناگ خالد جہانگیر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔

اننت ناگ میں 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا دوسرا مرحلہ

انہوں نے کہا کہ پچھلے پروگرام کے ذریعے ضلع کے دور دراز علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کئی کارگر اقدامات اٹھائے گئے تھے۔ خالد جہانگیر نے کہا کہ اس بار بھی درو دازوں علاقوں تک انتطامیہ جائے گی اور متعلقہ علاقوں میں ترقی کے مزید کاموں کو انجام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے دہی آبادی کو درپیش مسائل جانے اور انہیں حل کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی کے پروگرام کو ترتیب دینے کے لیے 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ایک ہفتے کے طویل اس پروگرام کو منعقد کرنے کے بعد جموں کشمیر کے دیہی علاقوں کی آبادی میں ایک اُمید کی کرن جاگ اُٹھی ہے کہ شائد دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کی شکایات کو عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جا ئے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات میں 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترقی کی طاقت بم اور بندوق کی طاقت پر ہمیشہ بھاری پڑتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.