اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب ڈورو شاہ آباد میں جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے سلسلہ میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی کی قیادت جے کے پی سی سی کے سابق صدر غلام احمد میر نے کی۔ پد یاترا میں جے کے پی سی سی کے سینیئر رہنما گلزار احمد بٹ، محمد امین وانی و دیگر کئی سینیئر رہنماؤں سمیت پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔Congress Padyatra in Anantnag
ڈورو اننت ناگ میں کانگریس کی پد یاترا یہ ریلی تین روز تک جاری رہے گی جو 12 اگست کو اچھہ بل کے مقام پر اختتام پذیر ہوگی۔ پد یاترا کو آج ڈورو کے منزمو علاقہ سے شروع کیا گیا جو ویری ناگ تک نکالی گئی۔ پد یاترا میں شامل شرکاء نے ویری ناگ تک پیدل مارچ کیا اور اگلے روز یاترا وہاں سے آگے کی اور روانہ ہوگی۔Congress Padyatra in Dooro Anantnagذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے غلام احمد میر نے کہا کہ بھارت ایک ایسا جمہوری ملک ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ اکٹھے رہتے ہیں،تاہم مذہب کی سیاست کرکے یہاں کے مذہبی بھائی چارہ کو زخ پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں غیر آئینی اور غیر قانونی طریقہ سے ریاست کا خصوصی درجہ ختم کرکے اسے کئی حصوں میں بانٹ دیا گیا۔
مزید پڑھیں:
میر نے مزید کہا کہ پورے ملک خاص کر جموں کشمیر میں جمہوری نظام کا گھلا گونٹ دیا گیا، یہاں جمہوریت کا کوئی نام و نشان نہیں ہے، اس لیے جموں کشمیر پردیش کانگریس اس بڈ یاترا میں مرکزی حکومت سے ریاست کا درجہ بحال کرنے پر زود دے گی۔