ETV Bharat / state

'فرضی انکاؤنٹرز کی تحقیقات ہونی چاہیے' - شوپیاں فرضی تصادم کی تحقیقات

بی جے پی کے کشمیر یونٹ کے نائب صدر صوفی یوسف نے کہا کہ ' شوپیاں فرضی تصادم کی تحقیقات ہو رہی ہے'۔

بی جے پی کے کشمیریونٹ کے نائب صدر صوفی یوسف

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 10:07 PM IST

صوفی محمد یوسف نے کہا ہے کہ 'اگر شوپیاں میں اگر فرضی انکاؤنٹر ہوا ہے تو فوج کی جانب سے اسکی تحقیقات ایک خوش آئند قدم ہے اور 1989 سے جتنے بھی فرضی تصادم ہوئے ہیں ان سب کی تحقیقات ہونی چاہیے۔'

بی جے پی کے کشمیریونٹ کے نائب صدر صوفی یوسف

ضلع اننت ناگ میں بی جے پی کارکنان کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس کیمپ میں نائب صدر صوفی یوس، پارٹی ترجمان الطاف ٹھاکر اور درجنوں کارکنان موجود تھے۔ کیمپ کے دوران پارٹی کے متعدد کارکنان نے خون کا عطیہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں رہنے والے کشمیری ہندو انتظامیہ سے ناراض کیوں

صوفی یوسف نے کہا کہ بی جے پی عوام کے مسائل کرنے میں لگی ہے اور جموں و کشمیر میں ترقی کے لیے یہ پارٹی پُرعزم ہے۔

وہیں الطاف ٹھاکر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جموں کشمیر میں حالات کافی تبدیل ہو گۓ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں پتھر بازی کم ہو گئی ہے جو کہ اس سرکار کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں کسی بھی عام شہری کے ساتھ ظلم ہونے نہیں دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.