ETV Bharat / state

Counselled Youth: چودہ نوجوان کونسلنگ کے بعد والدین کے سپرد - 14 youth handed over to parents

منگل کے روز اننت ناگ پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ان تمام نوجوانوں کی کونسلنگ کی گئی اور بعد میں والدین کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف علاقوں کے معزز شہری بھی موجود تھے۔

عسکری صفوں میں شامل ہونے کی فراق میں چودہ نوجوان کونسلنگ کے بعد والدین کے سپرد

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 6:34 PM IST

اننت ناگ پولیس کی جانب سے 14 نوجوانوں کو کونسلنگ کے بعد والدین کے حوالہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ نوجوان عسکری صفوں میں شامل ہونے کی فراق میں تھے۔ اننت ناگ پولیس کے مطابق انہوں نے ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 14 نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل ہونے سے بچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

عسکری صفوں میں شامل ہونے کی فراق میں چودہ نوجوان کونسلنگ کے بعد والدین کے سپرد

پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سے 22 سال کی عمر کے یہ نوجوان مختلف مقامی عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطے میں تھے جنہیں پاکستان میں مقیم عسکری تنظیموں کی جانب سے گمراہ کیا جا رہا تھا اور انہیں سوشل میڈیا کے ذریعہ عسکریت کا راستہ اختیار کرنے کے لئے آمادہ کیا جا رہا تھا۔

منگل کے روز اننت ناگ پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ان تمام نوجوانوں کی کونسلنگ کی گئی اور بعد میں والدین کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف علاقوں کے معزز شہری بھی موجود تھے۔ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ ان کے بچے کوئی غلط راستہ اختیار نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان معاشرے کا ایک اہم اثاثہ ہیں لہذا والدین کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کا خاص خیال رکھیں۔ ایس ایس پی نے والدین کو خبردار کیا کہ وہ اپنے بچوں کو سماجی برائیوں سے باز رکھیں۔واضح رہے کہ ان تمام نوجوانوں کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: اسمگل کی جا رہی تعمیراتی لکڑی ضبط، اسمگلر فرار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.