اونتی پورہ : مقامی آبادی کو زیادہ سے زیادہ ممکنہ فائدہ فراہم کرنے کے اپنے مشن کو مدنظر رکھتے ہوئے، آفس آف کمیونٹی کنیکٹ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (IUST)اونتی پورہ نے IUST کے ہیلتھ سنٹر اور نیو بائیو کیئر کلینیکل لیبارٹری کے تعاون سے، اونتی پورہ نے ایک مفت طبعی کیمپ کا انعقاد کیا۔Medical camp in Awantipora
کیمپ کے دوران مفت میڈیکل چیک اپ اور بیس لائن انویسٹی گیشن کئے گئے جو IUST کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زاہدہ رسول اور ان کی ٹیم نے کئے اور مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ کوآرڈینیٹر، کمیونٹی آؤٹ ریچ شازانہ اندرابی کے مطابق 'اس کیمپ کے دوران 100 سے زائد مریضوں (مرد/خواتین/بچوں) کا معائنہ کیا گیا'۔Medical camp at IUST
عوام نے یونیورسٹی کی ٹیم کو قریبی علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام کرنے پر سراہا، اور امید ظاہر کی کہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔Distrubution of Free Medicines
یہ بھی پڑھیں : IUST Holds Fare in Campass: آئی یو ایس ٹی شعبہ منیجمنٹ اسٹیڈیز نے تربیتی میلے کا انعقاد کیا