ETV Bharat / state

حالی پورہ کے لوگوں کا نالے پر دیوار بندی کا مطالبہ - جموں وکشمیر نیوز

لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو نالہ کے ارد گرد دیوار بندی کرانے کی اپیل کی تاہم آج تک انہیں صرف یقین دہانیاں ہی کروائی گئیں۔

حالی پورہ کے لوگوں نے نالہ پر دیوار بندی کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Jun 20, 2021, 5:43 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے حالی پورہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقہ میں بہنے والے نالہ میں بارش کے آیام میں طغیانی آتی ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کے آنگن میں پانی جمع ہو جاتا ہے اور گھروں سے نکلنا محال ہوجاتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بھی بارش ہوتی ہے تو نہ صرف مکینوں کو پانی کے تیز بہاؤ سے خطرہ رہتا ہے بلکہ املاک میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس مسئلہ سے واقف کرایا تاہم آج تک انہیں صرف یقین دہانیاں ہی کروائی گئیں۔

حالی پورہ کے لوگوں نے نالہ پر دیوار بندی کا مطالبہ کیا

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب فون پر یہ مسئلہ بی ڈی او مظفر احمد کی نوٹس میں لانا چاہا تو انہوں نے فون اٹھانے کی زحمت نہیں کی۔

مقامی لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ ان کے اس مشکلات کو دور کرنے میں اقدامات اٹھائیں جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: رابطہ سڑک خستہ حال، کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا

لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے گزارش کی ہے کہ مذکورہ محکمہ کو ہدایات جاری کرکے لوگوں کو پیش آنے والی دقتوں سے نجات ملے اور لوگ راحت کی سانس لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.