اننت ناگ:ڈیری ڈیولاپمنٹ جموں کشمیر کے مشن ڈائریکٹر، انجینئر بی این سنگھ بالی کا کہنا ہے کہ ڈیری سیکٹر واحد ایک ایسا سیکٹر ہے جو جموں کشمیر میں بے روزگاری کو قابو کر سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایت پر جموں کشمیر میں مَلک پروڈیوسرز کوآپریٹو لمیٹڈ (جے کے ایم پی سی ایل)اور جموں کشمیر ڈیری ڈیولاپمنٹ کے باہمی اشتراک کے ذریعہ اس سیکٹر کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
انجینئر بی این سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیری ایک وسیع سیکٹر ہے اور اس سیکٹر میں لوگوں خاص کر پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو راغب کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا ہے،جس میں نیشل پروگرام فار ڈیری ڈیولاپمنٹ کے تحت، جے کے ایم پی سی ایل، کے ساتھ ایک معائدہ پر دستخط کیے گئے ہیں۔ایم پی سی ایل کی جانب سے دیہاتی علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس دودھ کولیکشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں پر دودھ کی جانچ کرکے لوگوں کو معقول قیمتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف اعلی معیار کے دودھ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ روزگار کو بھی بڑھاوا دیا جا رہا ہے..
بی ایل سنگھ نے کہا کہ اس سکیٹر کو تقویت دینے کے لئے سرکار نے اسے ایک مشن کے طور پر لیا ہے اور اسے فروغ دینے کے لئے اس کام میں سرعت لائی جا رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ، ایم پی سی ایل پر لوگوں کا بھروسہ بڑھ گیا ہے اور اسے لوگوں کا بھرپور تعاون مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی سی ایل ایک ایسا واحد ادارہ ہے جو لوگوں کو دودھ کے بدلے معقول قیمت فراہم کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ لوگ ڈیری کے سیکٹر کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: Animal Husbandry Schemes for Unemployed Youth پولٹری و ڈیری صنعت نوجوانوں کے روزگار کی ضامن، اینمل ہسبنڈری
انہوں نے لوگوں خاص کر بے روزگار نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیری سے جڑی مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں اور اس سیکٹر میں اپنا روزگار تلاش کرکے اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں۔