جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام، شوپیاں، اننت ناگ اور پلوامہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔
جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کل یعنی 16 دسمبر کو ہوگی۔ اس سلسلے میں حکام نے ایک روز قبل ہی جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سُست رفتار انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام، شوپیاں، اننت ناگ اور پلوامہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے چھ مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ پہلے چھ مرحلوں کے لیے پرُامن طریقے سے ووٹنگ ہوئی اور ووٹنگ کے دوران کسی بھی طرح کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔