اننت ناگ: منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر سی آر پی ایف کی 40 ویں بٹالین کی جانب سے اترسو اشاجی پورہ اننت ناگ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے لوگوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گیئں ۔ اس کیمپ میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔International Day against Drug Abuse تقریب میں لوگوں سے منشیات کے خلاف حلف لیا گیا۔
اس موقع پر سی او 40 بٹالین سی آر پی ایف نے لوگوں سے اپیل کی کہ 'وہ نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور رکھنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔ ان کے مطابق ایسے پروگراموں کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان دوریوں کو کم کرنا ہے اور سی آر پی ایف ہمیشہ عوام کی خدمات کے لئے پیش پیش رہتا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں : Anti Drug Day: آل انڈیا ملی کونسل کی جانب سے 26 جون کو اینٹی ڈرگ ڈے