ETV Bharat / state

I-Day in JK: یوم آزادی کی تقریبات جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئیں - یوم آزادی تقریب کشتواڑ

پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں یوم آزادی تقاریب پورے جوش اور جذبے کے ساتھ منائی گئیں۔ اس دوران پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی اورقومی ترانے گائے گئے۔ independence day 2022 Celebrations in jk

independence-day-celebrated-with-full-enthusiasm-and-patriotisms-in-jk
یوم آزادی کی تقریبات جوش و جزبہ کے ساتھ منائے گئے
author img

By

Published : Aug 15, 2022, 10:12 PM IST

Updated : Aug 15, 2022, 10:18 PM IST

ملک اور جموں کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی ضلع اننت ناگ میں مختلف مقامات پر یوم آزادی کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس دوران پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی اورقومی ترانے گائے گئے۔
جنوبی ضلع اننت ناگ میں سب سے بڑی تقریب کھنہ بل ڈگری کالج کے صحن میں منعقد کی گئی، جہاں ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین محمد یوسف گورسی نے قومی پرچم لہرایا، اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا سمیت ایس ایس پی اننت ناگ سیول انتظامیہ سمیت ،پولیس ،فوج، سی آر پی ایف کے کئی اعلاع افسران بھی موجود تھے۔Independence Day Celebration in Anantnag

Independence day celebration 2022
وہیں تقریب اور پرچم کشائی کی اس رسم میں کالج، اسکولی طلبہ سمیت عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی.. پرچم کشائی کی تقریب میں مختلف اسکولوں سے وابستہ طلبہ و طالبات نے رنگا رنگ پروگرام، قومی ترانے اور حب الوطنی کے نغمے پیش کئے،اسکولی طلبہ نے اس موقعہ پر یہاں کے تہزیب و ثقافت سے جڑے پروگرام بھی پیش کئے۔تقریب کے اختتام پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ افراد کو اعزازات سے نوازا گیا، وہیں ذرائع ابلاغ سے وابستہ نمائندہ فیاض احمد لُو لُو، دین عمران، غزالہ نثار سمیت کئی دیگر صحافیوں کو صحافت کے پیشہ میں بہتر کارگردی کا مظاہرہ کرنے پر اعزازات سے سر فراز کیا گیا۔
Independence day celebration 2022

رامبن
ضلع رامبن میں75 ویں یوم آزادی کی سب سے پہلی ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس رامبن میں منعقد ہوئی۔پرنسپل اینڈ سیشن جج حق نواز زرگر نے قومی ترنگا لہرایا اور پریڈ سے سلامی لی۔اس موقع پر پولیس کے دستوں اور اسکولی بچوں نے بھی شرکت کی اور قومی ترانے کے ساتھ ترنگے کو سلامی دی۔Independence Day Celebration in Ramban

Independence day celebration 2022

کشتواڑ:

کشتواڑ میں یوم آزادی کی تقریب پرُجوش انداز میں منایا گیا ۔ اس دوران مختلف علاقوں میں قومی پرچم لہرائیں گئے۔سب سے بڑی تقریب چوگان میدان میں منقعد کی گئی جس میں ڈی ڈی سی چیرپرسن پوجا ٹھاکور نے پرچم لہرایا اور جھنڈے کی سلامی لی۔Independence Day Celebration in Kishtwar

Independence day celebration 2022

ریاسی:

صوبہ جموں کے ضلع ریاسی میں یوم آزادی کا دن بنایا گیا ۔ڈی ڈی سی چیئرمین سرف سنگ ناگ نے زوراور سنگ اسپوٹس اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔ضلع کے سب ڈویژن درماڑی سب ڈویژن مہور سب ڈویژن کٹرا میں بی قومی پرچم لہرایا گیا۔Independence Day Celebration in Reasi

Last Updated : Aug 15, 2022, 10:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.