ڈسٹرکٹ انفارمیٹکس افیسر این آئی سی جان مبارک نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ (sahuliyatang.Com) پورٹل کو اس لئے تیار کیا گیا ہے تاکہ تحصیلدار کو مذکورہ پورٹل کے ذریعہ آن لائن لیگل ہیئر سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست دی جا سکے۔
مزید یہ بھی بتایا گیا کہ تحصیلدار صرف آن لائن موڈ میں قانونی طریقہ کار کے مطابق یہ درخواست اعلی حکام کو ارسال کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن موڈ کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ طریقہ سسٹم میں شفافیت لانے کا ایک مفید ذریعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'بی جے پی سبھی پارٹیوں کو ختم کرنا چاہتی ہے'
انہوں نے این آئی سی کی کاوشوں کو سراہا اور متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ اس عمل کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کریں اور اس عمل کو مزید آسان بنائیں۔