ETV Bharat / state

کوکرناگ: صوف علاقے میں محکمہ جنگلات کی کاروائی - صوف شالی علاقہ میں غیر قانونی لکڑی

ضلع اننت ناگ میں محکمہ جنگلات نے فاریسٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے کوکرناگ کے صوف شالی علاقہ میں لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی لکڑی کو ضبط کیا ہے۔

illicit timber siezed in kokernag
کوکرناگ: صوف علاقے میں محکمہ جنگلات کی کاروائی
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 10:55 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ میں محکمہ جنگلات نے فاریسٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کوکرناگ رینج کے صوف شالی علاقہ میں غیر قانونی لکڑی کو ضبط کیا ہے

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل فاریسٹ افسر اننت ناگ فیروز احمد چاکٹ کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کوکرناگ کے صوف علاقہ کے کمپاٹمینٹ نمبر 120 میں بنائے گئے کوٹھوں میں جنگلوں سے کاٹی گئی عمارتی لکڑی پوشیدہ طور پر رکھی گئی ہے۔

مخبر کی اطلاع کے بعد انہوں نے فاریسٹ کنٹرول روم اننت ناگ اور مقامی عملہ کو مذکورہ مقام کی جانب روانہ ہونے کے لیے خصوصی طور پر احکامات صادر کیے۔

ذرائع کے مطابق جیسے ہی اہلکاروں نے محمد شفیع اور اشرف کے دو کوٹھوں پر چھایہ مارنے کا عمل شروع کیا تو وہاں سے تقریبا 95 مکعب فٹ چیرائی شدہ عمارتی لکڑی برآمد کی گئی، جسے موقع پر ہی ضبط کرکے، محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ملزمین کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی ایف او اننت ناگ کا کہنا ہے کہ اسمگلروں پر سیفٹی ایکٹ نافذ کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ جنگلات کو تحفظ فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق لکڑی ضبط کرنے کی اس کاروائی میں فاریسٹ پروٹیکش فورس کے اہلکار بھی شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.