اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں سب ضلع انتظامیہ کی جانب سے حالیہ دنوں غیر قانونی تعمیرات، تجاوازت کے خلاف انہدامی کارروائی میں اب تک قریب 15 ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا ہے۔ اور آئندہ دنوں بھی یہ کارروائی جاری رہے گی۔ ان باتوں کا اظہار کوکرناگ کے تحصیلدار سید معیظ قادری نے صحافیوں کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران کیا۔ Tehsildar Kokernag on Illegal Construction
انہدامی کارروائی کے حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے تحصیلدار نے کہا: ’’کوکرناگ ایک سیاحتی مقام ہے، اس کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہ 244 بھی یہیں سے ہوکر گزرتی ہے۔ ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے کوکرناگ میں کسی بھی نئی تعمیرات سے قبل اجازت نامہ حاصل کرنے کو ناگزیر قرار دیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’انتظامیہ تعمیرات کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی طور تعمیرات کو ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘ تحصیلدار کوکرناگ نے عوام سے رہائشی یا کمرشل ڈھانچوں کی تعمیر سے قبل متعلقہ محکموں سے اجازت نامہ حاصل کرنے کی تلقین کی۔Demolition Drive to continue in Kokernag
تحصیلدار کوکرناگ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ماہ نومبر سے کوکرناگ کے مختلف علاقوں میں انہدامی کارروائی میں تیزی لائی گئی جس میں ابھی تک تقریباً پندرہ ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا ہے، جو غیر قانونی طریقے سے تعمیر کئے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہدامی کارروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کوکرناگ کی عوام سے کہا تعمیرات کے حوالہ سے وضع کی گئی گائڈ لائنز کی سختی پیروی کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ’’سیاحتی مقام کوکرناگ میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی تعمیرات کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘