جموں کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقے بجبہاڑہ میں ندی نالوں سے غیر قانونی طریقے سے ریت اور بجری نکالنے کا سلسلہ جہاں کئی روز سے جاری تھا۔ وہی غیر قانونی طور سے ریت نکالے جانے پر اتوار کو ضلع ترقیاتی کمشنر کلدیپ کرشن صدھا نے بجبہاڈہ کا دورہ کیا اور غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف شکنجہ کسا۔
اس دوران جو لوگ غیر قانونی طور پر ریت نکال رہے تھے اُن کو روکا گیا اور آئندہ سے ایسا کام نہ کرنے کے لیے پابند کیا گیا،اور اس سلسلے میں کل سے موٹر بوٹز کے ذریعہ گشت کیے جانے کا اعلان کیا گیا، تاکہ آئندہ اس پر مستقل روک لگ جائے۔
بتایاگیا کہ دریائے جہلم سے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے سے جہلم کا پانی کم ہوگیا ہے۔اور اس سے دریا میں مچھلیوں کے ناپید ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ جبکہ دریا میں غیر قانونی طور پر ریت اور بجری نکالنے کے رجحان سے جہلم میں پانی کی سطح میں کافی کمی دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:قاضی گنڈ سے بڑی مقدار میں منشیات ضبط، چار گرفتار