جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پھریمو گڈول میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں لاکھوں کی املاک جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔
تفصیلاے کے مطابق ضلع کے ایک دور دراز پھریمو گڈول نامی علاقے میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں عبدالرحمان نجار کا مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ عبدالرحمان پیشے سے ایک مزدور ہے، جبکہ حال ہی میں انہوں نے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لیے ایک دو منزلہ آشیانہ تعمیر کیا تھا۔
مقامی لوگوں نے فوج کی انیس راشٹریہ رائفلز کی مدد سے آگ کو بجھانے کی زبردست کوشش کی، تاہم وہ گھر میں لگی آگ پر قابو پانے سے قاصر رہ گئے۔ اگرچہ گھر کے افراد خانہ پہلے ہی مذکورہ مکان سے کہیں باہر تھے، تاہم گھر کے مالک عبدالرحمان کو یہ صدمہ برداشت نہیں ہوا اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئے۔ آخری اطلاع ملنے تک آگ کی وجوہات پتہ نہیں چل سکی ہے۔