ETV Bharat / state

Horsemen in Kashmir: امرناتھ یاترا کے دوران عائد پابندیوں سے گھوڑے بانوں کا کاروبار متاثر - امرناتھ یاترا کے دوران عائد پابندیوں سے گھوڑے والوں کا کاروبار متاثر

پہلگام میں گھوڑے بانوں نے کہا کہ 'امرناتھ یاترا کے ساتھ کام کرنے والے گھوڑے والوں کو چھوڑ کر تقریبا 3 ہزار گھوڑے بان ایسے ہیں جو صرف سیاحت کے ذریعہ اپنا گزر بسر کرتے ہیں، تاہم پابندیاں عائد ہونے کی وجہ سے اس پیشہ سے جڑے ہزاروں خاندان کی روزی متاثر ہوئی ہے۔ Horsemen Business Facing Problems in Pahalgam

امرناتھ یاترا کے دوران عائد پابندیوں سے گھوڑے والوں کا کاروبار متاثر

author img

By

Published : Jul 5, 2022, 1:56 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کا معروف سیاحتی مقام پہلگام میں ان دنوں امرناتھ یاترا جاری ہے، جس کے لیے حکام کی جانب سے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ یاترا کو پُر امن اور خوش اسلوبی سے انجام دیا جا سکے۔ پہلگام میں سیاحتی سرگرمیوں سے روزی کمانے والے گھوڑے بانوں نے انتظامیہ کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امرناتھ یاترا شروع ہونے کے بعد ان کا کام کافی متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔ Amarnath Yatra 2022

پہلگام میں گھوڑے بانوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ امرناتھ یاترا کا خیر مقدم کرتے آئے ہیں اور آج بھی وہ امرناتھ یاتریوں کی آمد پر ان کا تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے جس طرح سے پابندیاں عائد کی گئیں یہ امرناتھ یاترا کی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے کو مل رہی ہے۔ Horsemen in Kashmir

امرناتھ یاترا کے دوران عائد پابندیوں سے گھوڑے والوں کا کاروبار متاثر

گھوڑے بانوں کا کہنا ہے کہ یاترا شروع ہونے سے قبل انہیں، پونی اسٹینڈ سے محروم کیا گیا اور اس مقام پر فی الحال گاڑیوں کی پارکنگ کے استعمال کے لیے دستیاب رکھا گیا ہے اور گھوڑے والوں کو اسٹینڈ کے بدلے متبادل جگہ فراہم کی گئی۔ گھوڑے بانوں کا الزام ہے کہ یاترا شروع ہونے کے بعد انہیں پہلگام میں آزادانہ طور پر اپنے پیشہ ورانہ کام کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

گھوڑے بانوں کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ سیر کرانے کے دوران انہیں سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے پریشان کیا جاتا ہے، جس سے ان کا کام کافی حد تک متاثر ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی کی جانب سے انہیں پری پیڈ کاؤنٹر تک جانے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام : سیاحوں کی عدم موجودگی سے گھوڑے بان پریشان

گھوڑے بانوں نے کہا کہ 'یاترا کے ساتھ کام کرنے والے گھوڑے والوں کو چھوڑ کر تقریبا 3 ہزار گھوڑے بان ایسے ہیں جو صرف سیاحت کے ذریعہ اپنا گزر بسر کرتے ہیں، تاہم پابندیاں عائد ہونے کی وجہ سے اس پیشہ سے جڑے ہزاروں خاندان کی روزی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے کی طرح اپنا کام کرنے کی اجازت دی جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.