جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات نیز پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔
ضلع پہلگام میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر صبح سات بجے سے پولنگ جاری ہے، لوگ لمبی لمبی قطاریں لگا کر پر امن طریقے سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پہلگام بلاک میں ووٹروں کی کل تعداد 24756 ہے جن کے لئے بلاک پہلگام کے مختلف مقامات پر تقریباً 19 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
انتخابات کو پرامن طریقہ سے انجام دینے کے لئے پولنگ مراکز کے آس پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلگام علاقے میں رائے دہندگان کی اکثر تعداد پسماندہ پہاڑی طبقہ سے وابستہ ہے اور ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والے ایک خواتین اور پانچ مرد امیدوار بھی پہاڑی طبقہ سے وابستہ ہیں۔
ای ٹی سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ووٹ صرف ڈیولپمنٹ اور ترقی کے لیے ڈال رہے ہیں۔
وہیں طاریق احمد مقامی باشندہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آزاد امیدوار کو ووٹ دیا ہے، انہوں نے کا کہا ہے کہ یہاں اگر ہم بی جے پی کو ووٹ ڈالے گے تو یہاں جمہوریت کو خطرہ ہے، اس لیے ہم نے ترقی اور ڈیولپمنٹ کے لئے ووٹ کئے ہیں۔