ETV Bharat / state

جی ایم سی اننت ناگ میں ایک اور آکسیجن پلانٹ نصب - پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ

گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال اننت ناگ میں 1000 ایل ایم پی آکسیجن جنریشن پلانٹ نصب کیا گیا۔

جی ایم سی اننت ناگ میں ایک اور آکسیجن پلانٹ نصب

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 4:43 PM IST

گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال میں پی ایم کیرز فنڈ کے تحت جدید آکسیجن پلانٹ نصب کیا گیا، اس سے قبل اسپتال میں 2360 ایل ایم پی آکسیجن جنریشن کی گنجائش تھی جس میں 300 آکسیجن سلنڈر کے علاوہ ہسپتال میں مجموعی آکسیجن جنریشن کی 3350 ایل ایم پی کی مجموعی صلاحیت ہے۔

میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اقبال صوفی نے کہا کہ وہ حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جی ایم سی کو 1000 ایل ایم پی آکسیجن جنریشن پلانٹ فراہم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس آکسیجن جنریشن پلانٹ کی تنصیب ایمرجنسی بیڈس، ایمرجنسی وارڈس اور آپریشن تھیٹر کو آکسیجن فراہم کرے گا جن میں ہائی فلو آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ، ڈاکٹر (پروفیسر) سید طارق قریشی نے مکینیکل ٹیم اور عملے کو اور ایک آکسیجن پلانٹ کی کامیاب تنصیب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہسپتال میں آکسیجن سپلائی مضبوط ہوگی اور آکسیجن سپلائی چوبیس گھنٹے مہیا رہے گی۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ کو ہمیشہ ہرلحاظ سے نظرانداز کیا گیا: اقبال طاہر

انہوں نے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں عزم اور لگن کے ساتھ کام کرنے پر ہسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ جدید آکسیجن جنریشن پلانٹ پی ایم کیرز فنڈ کے ذریعے فراہم کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.