ETV Bharat / state

HC Directs Govt to Complete Water Supply Project اننت ناگ میں پینے کے پانی کا پروجیکٹ مکمل کرنے کی ہدایت

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ضلع اننت ناگ کے کہری بل، رمبیر پورہ، رامپورہ، ونتراگ، رونی پورہ، سترنج میدان دیہی علاقوں کے لیے پینے کے پانی کا منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ HC Directs Govt to Complete Water Supply Project

ہائی کورٹ نے اننت ناگ میں پینے کے پانی کا منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت دی

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 5:13 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے حکومت کو ضلع اننت ناگ کے کہری بل، رمبیر پورہ، رامپورہ، ونتراگ، رونی پورہ، سترنج میدان دیہی علاقوں کے لیے پینے کے پانی کے منصوبے کی تعمیر 18 ماہ کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیا۔

ہائی کورٹ نے اننت ناگ میں پینے کے پانی کا منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت دی

دراصل ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر جو سپریم کورٹ کے وکیل ہیں نے سنہ 2020 میں ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی۔ سید اقبال طاہر نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ضلع اننت ناگ کے کہری بل، رمبیر پورہ، رامپورہ، کرنگسو، ونتراگ، رونی پورہ، سترنج میدان دیہات میں کئی دہائیوں سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پائی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے علاقہ کی کثیر آبادی کو گونا گو مشکلات کا سامنا ہے، مذکورہ علاقوں کے لوگ نزدیکی نہر کا پانی پی رہے ہیں جس سے وہ مختلف وبائی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ HC Directs Complete Water Project

درخواست گزار نے ہائی کورٹ سے استدعا کی تھی کہ متعلقہ محکمہ کو مذکورہ دیہات کے مکینوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی ہدایت دیں ۔ جواب میں، محکمہ جل شکتی نے ہائی کورٹ کے سامنے قبول کیا کہ علاقے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی ہے۔جس کے بعد محکمہ نے ہائی کورٹ میں ایک ایکشن پلان پیش کیا اور پینے کے پانی کے منصوبے کو 18 ماہ کے اندر مکمل کرنے کا عہد کیا، جسے معزز عدالت نے قبول کرلیا۔ HC Directs Govt to Complete Water Supply Project

یہ بھی پڑھیں : Water Logging In Anantnag بارش کے بعد اننت ناگ کے کئی مقامات پر سڑکیں زیرآب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.