ETV Bharat / state

آیوشمان بھوا کے تحت اچھہ بل اننت ناگ میں ہیلتھ میلہ کا انعقاد - سب ضلع ہسپتال اچھہ بل

محکمہ صحت نے ضلع انتطامیہ اننت ناگ کے اشتراک سے جمعرات کے روز اچھہ بل سب ضلع ہسپتال میں ایک ہیلتھ میلہ کا انعقاد کیا۔ اس میلے میں آس پاس علاقوں کے لوگوں نے ماہر ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کیا۔ Health mela at achabal Hospital

health-department-held-health-mela-at-achabal-anantnag
آیوشمان بھوا کے تحت اچھہ بل اننت ناگ میں ہیلتھ میلہ کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 5:29 PM IST

آیوشمان بھوا کے تحت اچھہ بل اننت ناگ میں ہیلتھ میلہ کا انعقاد

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ میں محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے سب ضلع ہسپتال اچھہ بل میں ایک ہیلتھ میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ میلہ کا افتتاح چیف میڈیکل آفیسر اننت ناگ محمد یوسف زاگو کی ہدایت پر بلاک میڈیکل آفیسر اچھہ بل ڈاکٹر اختر حسین نے کیا۔اس میلہ میں سینکڑوں افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔

محکمہ صحت کے چیف میڈیکل آفیسر اننت ناگ ڈاکٹر محمد یوسف زاگو نے بتایا کہ اچھہ بل اور اس کے مضافاتی علاقوں کے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم، جس میں سرجن، آرتھوپیڈک سرجن، ماہر امراض خواتین، ماہر امراض اطفال، دانتوں کے سرجن شامل ہیں نے سینکڑوں افراد کا معائنہ کیا اور انہیں ماہارنہ مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو راحت پہنچانے کے لیے اس طرح کے میلوں کا انعقاد وقتاً فوقتا عمل میں لایا جاتا ہے، جن میں ماہر ڈاکٹرز مریضوں کا طبی معائنہ کرنے کے علاوہ مختلف امراض اور ان سے بچنے کے طریقہ کار پر بھی روشنی ڈالتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر صاحبان کی جانب سے تجویز کردہ ٹیسٹ، ایکسرے یا دوسرے درکار معائنہ مفت کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ترال میں آیوش مان بھوا کے تحت ہیلتھ میلے کا اہتمام

اس حوالے سے ڈاکٹر خورشید نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے آیوشمان بھارت کے تحت صحت میلے پچھلے کچھ وقت سے انعقاد کیا جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھہ بل بلاک میں یہ اس طرح کا میلہ کا انعقاد دوسری بار کیا گیا، اور اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹر صاحبان نے لوگوں کی طبی جانچ کی۔ انہوں نے کہا کہ میلہ میں لوگوں کو مفت ادویات اور ٹیسٹ دستیاب رکھے گئے تھے، جس کی وجہ سے لوگ کافی مطمئن نظر آرہے ہیں اور اس کیمپ سے کافی لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.