ETV Bharat / state

کوکرناگ: ژالہ باری سے باغ کو نقصان - سب بے سود ہی ثابت ہوا

زور دار ژالہ باری ہوئی ہے، جس کے سبب مختلف باغات میں سیب کے درختوں پر لگے کچے پھل نیچے گر گئے۔

rain and hailstorm
بارش اور ژالہ باری
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 10:48 PM IST

وادی کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں واقع کھارپورہ علاقے میں ژالہ باری کے نتیجے میں باغ مالکان کو شدید نقصان ہوا ہے۔ اس کے باعث باغ مالکان مایوسی کے شکار ہوئے ہیں۔

بارش اور ژالہ باری

باغ مالکان نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ بارش کے سبب مذکورہ علاقے میں زور دار ژالہ باری ہوئی ہے، جس کے سبب مختلف باغات میں سیب کے درختوں سے نکلا ہوا کچا پھل نیچے گر گیا۔

اگرچہ باغ نے اپنے باغات میں مختلف ادویات کے کئی چھڑکاؤ کیے تھے، تاہم شدید ژالہ باری کے نتیجے میں وہ سب بے سود ہی ثابت ہوا ہے۔ اس صنعت سے وابستہ افراد کو لاکھوں روپے کے نقصان سے دو چار ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن کلاسیز میں مشکلات

انہوں نے محکمہ باغبانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نقصان کا تخمینہ لگا کر باغ مالکان کو مالی امداد فراہم کریں، تاکہ باغ مالکان کو کچھ حد تک راحت مل جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.