ETV Bharat / state

'پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن ایک عوامی اتحاد' - people alliance

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مختلف امور کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس کی صدارت کی رُکن پارلیمان حسنین مسعودی نے کی۔

رُکن پارلیمان حسنین مسعودی
رُکن پارلیمان حسنین مسعودی
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 10:58 PM IST

میٹنگ کے حاشیے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن’ ایک عوامی اتحاد ہے اور یہ پلیٹ فارم جموں و کشمیر میں چار اگست 2019 کی پوزیشن کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کام کرے گا'

رُکن پارلیمان حسنین مسعودی

حسنین مسعودی نے کہا ہے کہ گپکار اعلانیہ کے بعد جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا متحد ہونا موجودہ حالات کے تناظر کی ایک کڑی ہے۔ جسکی رو سے جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن ملک کے آئین کے تحت بحال کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

میٹنگ میں ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع اننت ناگ میں مختلف تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے متعلقین کے مابین تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی سزا جموں کو کیوں؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر چھ سیاسی جماعتیں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، جموں کشمیر پیپلز موومنٹ، عوامی نیشنل کانفرنس اور سی پی آئی ایم کے لیڈران شامل تھے۔ انہوں نے 'پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن' کے نام سے نیا سیاسی اتحاد قا ئم کرنے کا اعلان کیا۔

پیلٹ فارم تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ پلیٹ فارم جموں و کشمیر میں چار اگست 2019 کی پوزیشن کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کام کرے گا۔

جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی منسوخی کے زائد از 14 ماہ بعد گپکار اعلامیے کے دستخط کنندگان، کی قریب ڈیڑھ گھنٹے تک چلنے والی اس میٹنگ کے بعد فاروق عبداللہ نے سبھی دستخط کنندگان کی موجودگی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ‘پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن’ پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کے لوگوں سے چھینے گئے حقوق کی بازیابی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بامعنی مذاکرات شروع کرانے کے لئے کام کرے گا۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے صدر نے صحت کی ناسازی کے پیش نظر میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.