ETV Bharat / state

'گجر بکروال برادری کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا' - پچیس سالہ منیرا

گجر طبقہ سے تعلق رکھنے والی پچیس سالہ منیرہ کا کہنا ہے 'اُن کی برادری کو اب تک ہر سیاستدان نے نظرانداز کیا ہے۔ اگرچہ اُن کی برادری سے بھی کئی سیاستدان آئے اور گئے۔

گجر بکروال برادری
گجر بکروال برادری
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 4:44 PM IST

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار گلی محلوں میں گھوم کر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

گجر بکروال برادری کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا'

وہیں دوسری جانب کئی آزاد اُمیدواروں نے بھی ڈی ڈی سی انتخابات میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں کئی خواتین بھی شامل ہیں، انہی خواتین میں سے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے دیوسر علاقہ کی منیرہ اختر بھی شامل ہیں۔ جو آزاد اُمیدوار کے بطور لارنو بلاک سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔

گجر طبقہ سے تعلق رکھنے والی پچیس سالہ منیرہ کا کہنا ہے 'اُن کی برادری کو اب تک ہر سیاستدان نے نظرانداز کیا ہے۔ اگرچہ اُن کی برادری سے بھی کئی سیاستدان آئے اور گئے، تاہم آج تک کسی سیاست دان نے ان کی داد رسی کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی'۔

انہوں نے کہا 'وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور انہیں زمینی حقائق معلوم ہیں کہ کس طرح سے ان کی برادری کے لوگ مشکلات سے دوچار ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
کپواڑہ: برفانی تودے کی زد میں آنے سے ایک فوجی ہلاک، 2 زخمی

انہوں نے کسی شخص یا سیاست دان کا نام لئے بغیر کہا 'لوگ ایسے ناخواندہ شخص کو ووٹ کیوں دیں، وہ شخص لوگوں کی کیسے نمائندگی کرے گا، جو علم کے نور سے محروم ہے'۔

منیرہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے برادری کے لوگوں سے بھرپور تعاون مل رہا ہے، اور امید ہے کہ وہ بلاک لارنو سے جیت درج کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.