ETV Bharat / state

اننت ناگ میں گرینیڈ حملہ، 14 افراد زخمی - جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گرئینڈ حملہ کیا جس میں 14 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Oct 5, 2019, 11:48 AM IST

Updated : Oct 5, 2019, 2:59 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے اننت ناگ کے مصروف علاقہ لال چوک میں ڈی سی آفس کے نزدیک گرینیڈ پھینکا۔اس میں 14 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار اور ایک صحافی بھی شامل ہے'۔

ضلع پولیس اننت ناگ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک زخمی کو چھوڑ کر دیگر سبھی زخمیوں کو ضلع ہسپتال اننت ناگ سے فارغ کیا گیا ہے۔ ایک زخمی جس کے سینے میں آہنی ریزے لگے ہیں، کی حالت نازک بتائی جارہی ہے'۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ گرینیڈ حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن چلایا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے علاقہ میں چیکنک پوائنٹس کو متحرک کیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد عسکریت پسندوں کی جانب سے یہ دوسرا حملہ ہے۔
گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف اہلکاروں پر گرئینڈ داغا تھا، تاہم اس حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا۔
ڈاون ٹاؤن کے نواکدل علاقے میں تعنیات سی آر پی ایف کے 38 ویں بٹالین پر یہ گرئینڈ پھینکا گیا ہے، جب یہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔
ادھر اسی روز ضلع کشتواڑ میں سکیورٹی فورسز نے ایک تصادم کے دوران تین عسکریت پسندوں کو مار گرایا تھا۔ تصادم میں ایک فوجی جوان بھی زخمی ہو گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 5, 2019, 2:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.