جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڈہ پولیس اسٹیشن پر جمعہ کی رات 8.30 بجے نامعلوم بندوق برداروں نے دستی بم پھینک دیا۔
معاملے میں کسی جانی نقصان یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے تقریباً شام کے 8:30 پر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڈہ علاقے میں قائم پولیس اسٹیشن کی طرف ایک دستی بم پھینکا۔
یہ بھی پڑھیں: شوپیان: وَیشو نالہ سے 14 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
اس کے متعلق اننت ناگ پولیس نے ٹویٹر کے ذریعے جانکاری دی۔ حملے کے فوراً بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش آخری اطلاع ملنے تک جاری تھی۔