ETV Bharat / state

ڈگری کالج بجبہاڑہ میں شجر کاری مہم کا آغاز - درختوں کی اہمیت

گرین جموں و کشمیر مہم کے تحت جنوبی کشمیر کے ڈگری کالج اننت ناگ میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

ڈگری کالج بجبہاڑہ میں شجر کاری مہم کا آغاز

author img

By

Published : Mar 13, 2021, 4:48 PM IST

محکمہ جنگلات جموں و کشمیر کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں ’’گرین جموں و کشمیر‘‘ مہم کے تحت کئی اسکولوں میں پودے لگائے جا رہے ہیں۔

ڈگری کالج بجبہاڑہ میں شجر کاری مہم کا آغاز

’’گرین جموں و کشمیر‘‘ مہم کے چلتے حلقہ بجبہاڑہ کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں بھی اسکول منتظمین اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

مہم کا آغاز کالج کی پرنسپل نگہت فاطمہ نے اسکول احاطے میں دیودار کا پودہ لگا کر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں درختوں کی اہمیت سے واقف کرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری سے نہ صرف ماحولیاتی توازن برقرار رہتا ہے بلکہ یہ صدقہ جاریہ بھی ہے، ’’جب تک درخت کی چھائوں، پھل یا کسی اور طریقے سے لوگ استفادہ حاصل کریں گے، درخت لگانے والے کو صدقہ ملتا رہے گا۔‘‘

محکمہ جنگلات کے افسران نے بتایا کہ اس طرح کی مہم اسکولوں اور کالجوں کے علاوہ دیگر سرکاری عمارتوں اور دفاتر میں بھی جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرین جموں کشمیر مہم کے تحت شجرکاری کا مقصد لوگوں میں اس حوالے سے شعور پیدا کرنا بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.