ETV Bharat / state

GR8 Sports Initiative for Cricket players کرکٹ کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرانے کی جی آر 8 سپورٹس کی انوکھی پہل

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 7:48 PM IST

کشمیر کی ایک کرکٹ بیٹ مینوفیکچرنگ کمپنی جی آر 8 نے مختلف بین الاقوامی بورڈز اور لیگز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو کرکٹرکو پلیٹ فارم مہیا کیا جائے اور وہ قومی اور بین الاقومی سطح پر اپنا ٹیلینٹ دکھا سکیں۔

gr8-sports-to-provide-international-platform-for-talented-cricketers
کرکٹ کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرانے کی جی آر 8 سپورٹس کی انوکھی پہل

اننت ناگ: کشمیری بلے (بیٹ) کو بین الاقوامی سطح پر پہنچان دلانے والی کمپنی جی آر 8 سپورٹس کے مالک اور سی ای او فوظ الکبیر نے کرکٹ کا شوق اور مہارت رکھنے والے نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیا کرانے کے لئے ضلع اننت ناگ کے ہالہ مولہ میں "گریٹ سلیکشن" کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر فوظ الکبیر نے کہا کہ، گریٹ سلیکشن پہل کے تحت وادی کے ان نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پہنچانے کی کوشش کی جائے گی، جن کے پاس کرکٹ کھیلنے کا ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے نوجوانوں میں کافی ہنر موجود ہے، تاہم پراپر پلیٹ فارم مہیا نہ ہونے کے سبب بیشتر نوجوانوں کا ٹیلنٹ دب کر رہ جاتا ہے۔

فوظ الکبیر نے کہا کہ وہ بیٹ تیار کرنے کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ وہ یہ مانتے ہیں کہ اس صنعت کو صرف پیسے کمانے کی نظریہ سے نہیں دیکھنا چاہیے، بلکہ جن نوجوانوں کی بدولت یہ صنعت زندہ ہے ان کو فائدہ پہنچانے کے لئے متعلقہ صنعت کاروں کو آگے آنے کی ضروت ہے۔ یہی سوچ کر انہوں نے یہ پہل شروع کی ہے، تاکہ کرکٹ میں اپنا مستقبل تلاش کرنے والے نوجوانوں کو بہتر پلیٹ فارم مہیا کیا جائے، جس سے انہیں کامیابی تک پہنچنے کے لئے راستہ ہموار ہو سکے۔ فوظ الکبیر نے کہا کہ کرکٹ کے شوقین نوجوان گریٹ سپورٹس ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر اپنا اندارج کراسکتے ہیں۔ کشمیر سمیت ملک کے کسی بھی حصے سے تعلق رکھنے والے وہ نوجوان جو بلے بازی ،گیند بازی، فیلڈنگ ،ویکیٹ کیپنگ، میں مہارت رکھتے ہیں وہ اپنی کارکردگی سے متعلق اپنا ویڈیو بنا کر گریٹ سپورٹس کو بھیج دیں۔

مزید پڑھیں: 'بلے' بنانے کی صنعت تباہی کے دہانے پر

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں قومی و بین الاقوامی سطح پر مہارت رکھنے والے ممبران شامل ہوں گے جو نوجوان کرکٹرز کو شاٹ لسٹ کرنے کے بعد فائنل سلیکشن کریں گے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں کسی کے جھانسے میں نہ آئیں، یہ ایک مفت سلیکشن ہے اس میں کسی سے کوئی بھی پیسہ نہیں لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جی آر 8 سپورٹس کمپنی کشمیر کی پہلی کمپنی ہے جس نے کشمیر کے تیار کردہ بلے انٹرنیشنل مارکیٹ میں متعارف کیا ہے۔ کمپنی کے تیار کردہ بلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران عمان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے استعمال کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.