ETV Bharat / state

3 Rooms for 100 Students :ـ گورنمنٹ مڈل اسکول میں 100طلبہ کے لیے فقط تین خستہ حال کمرے - اسکول میں 100طلبہ کے لیے فقط تین خستہ حال کمرے

ضلع اننت ناگ کے تکیہ بل، بجبہاڑہ علاقے میں چھ دہائیاں قبل تعمیر کیے گئے مڈل اسکول کی اپگریڈیشن Govt Middle School Bijbeharaنہ کیے جانے سے طلبہ کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گورنمنٹ مڈل اسکول میں 100طلبہ کے لیے فقط تین خستہ حال کمرے

author img

By

Published : May 25, 2022, 7:13 PM IST

قصبہ بجبہاڈہ کے تکیہ بل نامی علاقے میں حکومت کی جانب سے سنہ 1960میں ایک مڈل اسکول قائم کیا گیا تھا، جہاں گزشتہ 62 برس کے دوران ہزاروں بچے علم کے نور سے منور ہوچکے ہیں۔ Govt Middle School Bijbeharaاس اسکول اس وقت تقریباً سو بچے زیر تعلیم ہیں، جن کے لئے محض تین کمرے مختص رکھے گئے ہیں، Govt Middle School Bijbehara, 3 Rooms for 100 Studentsجن میں سے ایک کمرہ اسکولی، دفتری کام کاج کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

گورنمنٹ مڈل اسکول میں 100طلبہ کے لیے فقط تین خستہ حال کمرے

کئی برسوں سے اسکول کی تعمیر و مرمت اور اپگریڈیشن نہ کیے جانے سے طلبہ سمیت اساتذہ کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Govt Middle School Bijbeharaای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے طلبہ نے کہا کہ ایک ہی کمرے سے تین سے چار کلاسز کے بچے ایک ساتھ نہیں پڑھ پاتے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم سمیت ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔‘‘

مڈل اسکول میں زیر تعلیم طلبہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسکول کو دوسری جگہ منتقل کئے جانے یا اسکول کو اپگریڈ کیے جانے کے حوالے سے انہوں نے کئی بار عرضیاں دائر کی ہیں تاہم انکے مطابق ’’متعلق محکمہ خواب خرگوش میں محو ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں جگہ اور کھیل کے میدان کی قلت کے علاوہ دیگر بنیادی ضروریات کا بھی فقدان ہے، جس سے طلبہ کی پڑھائی کافی متاثر ہو رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے طلبہ نے کہا کہ جگہ کی قلت کے سبب عموماً بعض بچوں کو اسکول کے صحن میں تعلیم دی جاتی ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث پرائمری کلاس تک کے بچے مجبوراً چھٹی کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ Government Middle school Takiyabal Bijbehara طلبہ نے اسکول میں صاف صفائی کے فقدان کے حوالے سے بھی شکایات کیں جبکہ پینے کے صاف پانی سمیت دیگر سہولیات میسر نہ ہونے سے انہیں کئی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اسکول کی حالت کئی برسوں سے خستہ ہے۔ جبکہ محکمہ تعلیم سمیت سیاسی رہنمائوں کی جانب سے اسکول کو دوسری جگہ منتقل کیے جانے کی یقین دہانیوں کے باوجود اس حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’کئی بار انہوں محکمہ تعلیم کے دفتر کے بھی چکر لگائے، جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر کے آفس میں بھی عرضی دائر کی ہے، تاہم ہر بار یقین دہانیوں اور امیدوں کے سوا اور کچھ نہیں ملا۔‘‘

اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائدہ نے ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر جان محمد سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ’’محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی جو اسکول کا معاینہ کرے گی۔ اور اس کے بعد ہی محکمہ تعلیم کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.