ETV Bharat / state

Pacemaker Implant In GMC Ananatnag جی ایم سی اننت ناگ میں پیس میکر امپلانٹ کرنے کا کامیاب آپریشن انجام - ڈوئل چیمبر امپلانٹیشن

گورمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب آپریشن قلب انجام دیا گیا ہے۔ 62 اور 60 سال کی عمر کے دو مریضوں پر" ڈیول چیمبر پیس میکر امپلانٹیشن" کا عمل انجام دیا تھا اور یہ جنوبی کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔

gmc-anantnag-starts-pacemaker-implantation-first-of-its-kind-operation-done-in-south-kashmir
جی ایم سی اننت ناگ میں پیس میکر امپلانٹ کرنے کا کامیاب آپریشن انجام
author img

By

Published : Jul 25, 2023, 6:12 PM IST

جی ایم سی اننت ناگ میں پیس میکر امپلانٹ کرنے کا کامیاب آپریشن انجام

اننت ناگ: اننت ناگ کے گورمنٹ میڈیکل کالج میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب آپریشن قلب ماہر ڈاکٹروں نے انجام دیا۔ جس سے نہ صرف جنوبی کشمیر بلکہ خطہ چناب کے لوگوں نے بھی کافی سراہنا کی۔

میڈیسن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ نے ہفتہ کے روز دو "ڈیول چیمبر پیس میکر امپلانٹیشن" سرجری کامیابی کے ساتھ انجام دی ہیں،یہ جنوبی کشمیر میں اپنی نوعیت کی پہلی سرجری ہے۔ یہ کامیاب تجربہ 62 سال اور 60 سال کی عمر کے دو مریضوں پر کیا گیا جن میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی بیماریاں تھیں۔

یہ سرجری آرتھو تھیٹر میں سی آرم کے تحت کی گئی اور 3 گھنٹے تک جاری رہی۔ شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی کارڈیالوجی ٹیم کی قیادت سینیئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر کر رہے تھے۔ جن میں ڈاکٹر شمیم اقبال اور ڈاکٹر شوکت حسین شاہ، رجسٹرار، ڈاکٹر بلال گنائی ، اینستھیزیا ڈیپارٹمنٹ اور تھیٹر ٹیکنیکل اور نرسنگ اسٹاف کے مکمل تعاون سے مریض علاج کے بعد ٹھیک ہو رہے ہیں ۔

پرنسپل جی ایم سی پروفیسر سعید طارق قریشی نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت جنوبی کشمیر کے لوگوں خاص طور پر بزرگ شہریوں کے لیے ایک اہم فائدہ ہوگی جنہیں پیس میکر لگانے کے لیے سرینگر یا جموں وکشمیر سے باہر جانا پڑتا تھا۔

مزید پڑھیں: Smoking Cause Drug Addiction تمباکو نوشی منشیات کی لت کی وجہ بن سکتی، ڈاکٹر سید طارق قریشی

شیعبہ میڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر غلام جیلانی رومشو نے کہا کہ شعبہ طب، جی ایم سی پہلے سے ہی روزانہ کی بنیاد پر ایکو کارڈیوگرافی اور ٹی ایم ٹی جیسے غیر حملہ آور کارڈیک تشخیصی طریقہ کار انجام دے رہا ہے اور یہ نئی کارڈیک سہولت ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ "کیتھ لیب کی سہولت" کی آمد کے ساتھ اس طرح کے جدید طریقہ کار کو معمول کی بنیاد پر انجام دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.