ETV Bharat / state

Voting Rights to Non Locals: غیر ریاستی باشندوں کو ووٹنگ کا حق دینا تباہی کے مترادف،  پیرزادہ منصور حسین - پیپلز کانفرنس تازہ بیان

پیپلز کانفرنس کے رہنما اور سابق ایم ایل اے شانگس پیرزادہ منصور حسین نے ای سی کے اس اقدام پر نقطہ چینی کی جس میں جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ جموں و کشمیر کے لیے تباہ کن ہے۔ Pirzada Mansoor Hussain on Voting Rights to Non Locals

giving voting rights for non local residents a disaster says pc leader pirzada mansoor hussain
غیر ریاستی باشندوں کو ووٹ کا حق دینا تباہی کے مترادف،  پیرزادہ منصور حسین
author img

By

Published : Aug 19, 2022, 10:16 PM IST

اننت ناگ: پیپلز کانفرنس کے رہنما اور سابق ایم ایل اے شانگس پیرزادہ منصور حسین نے بتایا کہ یہاں کی عوام کو بااختیار بنانے کے بجائے غیر ریاستی باشندوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم جموں کشمیر کے لیے تباہ کن ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے اننت ناگ کے اچھہ بل علاقہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

غیر ریاستی باشندوں کو ووٹ کا حق دینا تباہی کے مترادف، پیرزادہ منصور حسین

انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام 1987 کی غلطی کا خمیازہ ابھی بھی بھگت رہے ہیں۔ غیر ریاستی باشندوں کو ووٹ دینے کا حق دے کر حکومت پھر سے اسی غلطی کو دوبارہ دہرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ یہاں کے عوام کا اعتماد حاصل کرنے اور انہیں با اختیار بنانے کے بجائے غیر ریاستی باشندوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے بدھ کو جموں میں پریس کانفرنس میں کہا کہ جموں کشمیر میں غیر مقامی افراد چاہے وہ نوکری، مزدوری، تجارت یا کسی دوسرے مقاصد سے یہاں عارضی طور رہائش پذیر ہوں کو اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل جموں و کشمیر کا اپنا ’ریپریزنٹیشن آف پیوپلز ایکٹ 1957' ختم ہوا جس سے یہاں مرکز کا ’ریپریزنٹیشن آف پیوپلز ایکٹ 1950 اور 1951' نافذ ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.