ETV Bharat / state

Road accident in Sangam تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر ایک لڑکی زخمی - ٹریفک حادثہ میں ایک لڑکی شدید زخمی

ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میں سڑک حادثہ کے دوروان ایک لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔ Sangam Road Accident Leaves girl Seriously Injured

تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر ایک لڑکی زخمی

author img

By

Published : Nov 8, 2022, 3:51 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منگل کی دوپہر پنچپورہ، سنگم علاقے میں پیش آئے ٹریفک حادثہ میں ایک لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK01AE/1290 نے پنچپورہ، سنگم میں ایک لڑکی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی ہوئی لڑکی کو فوری طور سب ڈسٹرکٹ اسپتال بجبہاڑہ پہنچایا گیا۔ Road Accident in Sangam Girl Injured

حادثہ میں زخمی ہوئی لڑکی کی شناخت انسی رشید دختر عبد الرشید شاہ ساکنہ ست پکھران کھریو کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ شدید زخمی ہوگئی ہے۔ ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ٹرک ڈرائیور کی شناخت ظہور احمد ڈار ولد عبدالرحیم ڈار ساکنہ بٹینگو اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.