ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: ندی سے متصل ڈمپنگ سائٹ! - کشمیر

ماحول کو صاف و شفاف رکھنے اور گندگی سے نجات حاصل کرنے کے لئے مرکزی سرکار کی جانب سے سوچھ بھارت مشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

بجبہاڑہ: ندی کے متصل ڈمپنگ سائٹ!
author img

By

Published : Jul 24, 2019, 8:10 PM IST

مشن کو کامیاب بنانے کے لئے ہر سال بڑے بڑے پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ جس دوران سرکاری اعلیٰ عہدیداران بھی جھاڑو لے کر تشہیر کرتے نظر آرہے ہیں۔ مقصد یہی ہوتا ہے کہ ان پروگراموں کے ذریعے لوگوں کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے بیدار کیا جائے۔

بجبہاڑہ: ندی کے متصل ڈمپنگ سائٹ!

تاہم زمینی سطح پر جب نظر دوڑاتے ہیں تو یہ صرف تشہیری مہم نظر آرہی ہے۔ جب سرکاری محکمے ہی صفائی ستھرائی کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں گے تو یہ عمل عام لوگوں تک مثبت کے بجائے منفی پیغام پہنچانے کے مترادف ہے۔

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں محکمہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے کری ندی کے کنارے ایک ڈمپنگ سائٹ بنائی گئی ہے۔ میونسپل حدود کے اندر آنے والے قصبہ بجبہاڑہ کے تمام علاقہ جات کا کوڑا کرکٹ اس جگہ پر جمع کیا جاتا ہے۔

کری ندی کے کنارے بنائی گئی ڈمپنگ سائٹ کے متصل بجبہاڑہ پہلگام سیاحتی شاہراہ اور سرکاری ڈگری کالج بھی موجود ہے۔

اس سے نہ صرف کری ندی کا پانی آلودہ ہو جاتا ہے۔ بلکہ سیاحتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ وہیں کالج آنے والے طلبہ و طالبات کو روزانہ دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ ڈمپنگ سائٹ کی بدبو سے انہیں روزانہ بہت دقت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بدبو سے پورے علاقے میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ وہیں اس جگہ پر آوارہ کتوں کا ہجوم موجود رہتا ہے جس کے سبب راہ گیر خاص کر طلبہ خوف محسوس کرتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نے جب میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ کے ایگزیکٹو افسر سے اس سلسلے میں بات کی تو انہوں نے کہا کہ ’’جلد ہی معقول میکانزم اورجدید طرز عمل کے ذریعے کوڑا کرکٹ کو ضائع کیا جائے گا جس کے لئے ایک پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔‘‘

انہوں نے پروجیکٹ جلد ہی مکمل ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد مذکورہ جگہ پر کوڑا کرکٹ جمع کرنا بند کیا جائے گا۔‘‘

Intro:

Body:ماحول کو صاف و شفاف رکھنے اور گندگی سے نجات حاصل کرنے کے لئے مرکزی سرکار کی جانب سے سوچھ بھارت مشن کا آغاز کیا گیا تھا ۔

مشن کو کامیاب بنانے کے لئے ہر سال بڑے بڑے پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔جس دوران سرکاری اعلی عہدیداران بھی جاڈو لے کر تشہیر کرتے نظر آرہے ہیں۔مقصد یہی ہوتا ہے کہ ان پروگراموں کے ذریعے لوگوں کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے بیدار کیا جائے۔

تاہم زمینی سطح پر جب نظر دوڑاتے ہیں تو یہ صرف تشہیری مہم نظر آرہی ہے۔جب سرکاری محکمے ہی صاف و ستھرائی کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں گے تو یہ عمل عام لوگوں تک مثبت کے بجائے منفی پیغام پہنچانے کے مترادف ہے ۔

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں محکمہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے کری ندی کے کنارے ایک ڈمپنگ سائٹ بنائی گئی ہے ۔میونسپل حدود کے اندر آنے والے قصبہ بجبہاڑہ کے تمام علاقوں کا کوڑا کرکٹ اس جگہ پر جمع کیا جاتا ہے ۔

کری ندی کے کنارے بنائی گئی ڈمپنگ سائٹ کے متصل بجبہاڑہ پہلگام سیاحتی شاہراہ اور سرکاری ڈگری کالج بھی موجود ہے ۔

اس سے نہ صرف کری ندی کا پانی آلودہ ہو جاتا ہے ۔بلکہ سیاحتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔وہیں کالج آنے والے طلبہ و طالبات کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ ڈمپنگ سائٹ کی بدبو سے انہیں روزانہ بہت دقت ہو رہی ۔ان کا کہنا ہے بدبو سے پورے علاقہ میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے ۔وہیں اس جگہ پر آوارہ کتوں کا ہجوم موجودرہتا ہے جس کے سبب راہ گیروں خاص کر طلبہ خوف محسوس کرتے ہیں ۔

ای ٹی وی بھارت نے جب میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ کے ایگزیکٹو افسر عبدالرشید تیلی سے اس سلسلہ میں بات کی تو انہوں نے کہا کہ جلد ہی معقول میکانزم اورجدید طرز عمل کے ذریعہ کوڑا کرکٹ کو ضائع کیا جائے گا جس کے لئے ایک پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔انہوں نے پروجیکٹ جلد ہی مکمل ہونے کی امید جتائی۔ افسر نے کہا کہ پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد مذکورہ جگہ پر کوڑا کرکٹ جمع کرنا بند کیا جائے گا۔

ای ٹی وی بھارت کے لئے اننت ناگ سے میر اشفاق کی رپورٹ

بائٹ۔۔01۔۔طالب علم
بائٹ۔۔02۔۔عبدالرشید تیلی۔۔ایگزیکٹو افسر میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ ۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے اننت ناگ سے میر اشفاق کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.