متعلقہ محکمہ شہر کا سارا کوڑا کرکٹ جمع کر کے مہندی کدل اور بس اسٹینڈ پر اکھٹا کرتا ہے۔ اگرچہ بعد میں کوڑا کرکٹ کو دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے۔ تاہم اس دوران ان مقامات پر آوارہ کتوں کا ہجوم امڈ آتا ہے جس دوران وہاں سے گزر رہے لوگوں کا چلنا پھرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
اس سے نہ صرف کتوں کے کاٹنے کا خوف رہتا ہے بلکہ کچرے کے انبار سے خارج ہونے والی بد بو سے بیمار ہونے کا خدشہ ہے۔
مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے جمع شدہ کچرے کو آبادی سے دور کہیں معقول جگہ پر جمع کیا جائے، تاکہ آئندہ انہیں کسی بھی تکلیف سے گزرنا نہ پڑے۔