ETV Bharat / state

اننت ناگ: باغ مالکان نے معاوضہ فراہم کرنے مطالبہ کیا - کشمیر میں غیر متوقع برفباری

وادی کشمیر میں غیر متوقع اور قبل از وقت برفباری کی وجہ سے سیب کی صنعت کافی متاثر ہوئی۔ شدید برفباری کی وجہ سے سیب کے باغات کو کافی نقصان پہنچا جس کی وجہ سے سیب کی صنعت سے وابستہ افراد خاص کر کاشتکاروں کو شدید نقصانات سے دو چار ہونا پڑا۔

اننت ناگ میں باغ مالکان نے معاوضہ فراہم کرنے مطالبہ کیا
author img

By

Published : Nov 21, 2019, 8:39 PM IST

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی انہیں نامساعد حالات کی وجہ سے نقصان ہوا تھا اور اب غیر متوقع برفباری کا بھی شکار ہونا پڑا۔

اننت ناگ میں باغ مالکان نے معاوضہ فراہم کرنے مطالبہ کیا

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بھی انہیں اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد حکومت نے انہیں بھر پور معاوضہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کی تھی، تاہم وہ سب دعوے سراب ثابت ہو گئے اور انہیں بھر پور معاوضہ فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ انہیں بھر پور معاوضہ فراہم کیا جائے۔

ادھر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محکمہ باغبانی کے ڈسٹرکٹ افسر اننت ناگ محمد یاسین ملک نے کہا کہ انہوں نے عبوری طور پر جائزہ لیا ہے جس میں کاشتکاروں کو تقریباً 35 فیصد نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا محکمہ کی جانب سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ضلع کے تمام باغات کا جائزہ لے کر حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کی کہ کاشتکاروں کو بھر پور معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 8ہزار کروڑ روپے سالانہ تجارت والی میوہ صنعت کشمیر کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی تصور کی جاتی ہے اور تقریباً 7 لاکھ خاندان کشمیر میں سیب کی صنعت پر منحصر ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.