ETV Bharat / state

Friday Prayers In Aishmuqam حضرت سخی زین الدین ولیؒ کی درگاہ پر عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے نماز جمعہ ادا کی - رمضان المبارک 2023

کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے ولی کامل سخی الدین نے اننت ناگ کے مٹن بمزو میں حضرت نور الدین نورانی رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت سے فیض پاکر روحانیت حاصل کی۔ اس ولی کامل نے عشمقام میں غار کے اندار ذکر الٰہی کے لیے عیش و عشرت اور دنیائی لذت کی زندگی کو خیر باد کیا تھا، اَسی غار میں ان کی مزار بھی موجود ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 31, 2023, 10:33 PM IST

حضرت سخی زین الدین ولیؒ کی درگاہ پر عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے نماز جمعہ ادا کی

اننت ناگ: ماہ رمضان کے متبرک ماہ کے دوران جہاں مساجد میں نمازیوں کی کافی بھیڑ بھاڑ رہتی ہے، وہیں یہاں کی درگاہوں میں بھی عقیدت مندوں کی کثیر تعداد حاضری دے کر بارگاہ الہی میں سر بہ سجود ہوتے ہیں۔ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقہ کی بلند چوٹی پر موجود سخی زین الدین ولیؒ کی درگاہ بھی ایسے درگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سال کے بارہ مہینے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد حاضری دیتی ہےْ اس درگاہ پر عقیدت مند بلا مذہب و ملت اپنی من کی مراد پانے کے لئے آتے ہیں جن میں نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی شامل ہوتے ہیں.

مقدس ماہ رمضان کی جمعہ نماز پڑھنے کے لئے دور دور سے لوگ یہاں آکر نماز ادا کرتے ہیں۔اسی عقیدت اور مذہبی جذبہ کے ساتھ آج بھی لوگوں کی کثیر تعداد نے نماز جمعہ ادا کیا،جن میں مرد و زن بچے جوان اور بزرگ لوگ شامل تھے ۔نماز کے بعد جموں و کشمیر کے امن سلامتی کے لئے خاص دعائیں کی گئیں۔ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے عقیدت مندوں نے کہا کہ وہ دور دراز علاقوں سے اس درگاہ پر نماز پڑھنے آتے ہیں کیونکہ اس مقدس اور پاک جگہ پر ان کی مرادیں پوری ہو جاتی ہیں۔عقیدت مندوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان خاص موقعوں پر تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: Zool Festival in Aishmuqam: عیشمقام میں حضرت سخی زین دین ولی ؒ کی زیارت پر "زول" کا اہتمام

واضح رہے کہ کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے ولی کامل سخی الدین نے اننت ناگ کے مٹن بمزو میں حضرت نور الدین نورانی رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت سے فیض پاکر روحانیت حاصل کی۔ اس ولی کامل نے عشمقام میں غار کے اندار ذکر الٰہی کے لیے عیش و عشرت اور دنیائی لذت کی زندگی کو خیر باد کیا تھا، اَسی غار میں ان کی مزار بھی موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.