ETV Bharat / state

اننت ناگ: لارنو میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد - سی آر پی ایف کی 164 بٹالین نے مفت طبی کیمپ

حلقہ انتخاب کوکرناگ کے لارنو میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی ایف کی 164 بٹالین نے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں مریضوں کی مفت جانچ کے بعد مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔

Medical Camp Organised By CRPF 164 Bn At Larnoo Kokernag
اننت ناگ: لارنو میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 8:50 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے لارنو میں آج سیوک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی ایف کی 164 بٹالین نے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں سی آر پی ایف کے طبی ماہرین نے مقامی لوگوں کا علاج و معالجہ کیا اور مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔

اننت ناگ: لارنو میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر سی آر پی ایف کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، مفت طبی کیمپ سے استفادہ کرنے والے مریضوں نے سی آر پی ایف کا شکریا ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے طبی کیمپ لگائے جائیں تاکہ غریب عوام اسے سے فائدہ حاصل کرتے رہیں۔

اس موقع پر سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفیسر برج لال نے بتایا کہ سیوک ایکشن پروگرام کے تحت آج اس کیمپ کا اہتمام کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپ کا انعقاد سی آر پی ایف کی جانب سے مختلف مقامات پر بھی کیے جارہے ہیں تاکہ غریب لوگوں کو راحت پہنچائی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.