اننت ناگ: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سیر ہمدان اننت ناگ میں دانتوں کی تندرستی کے حوالے سے ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کا انعقاد اے آئی ڈیگنوسٹک سینٹر کے پی روڈ اننت ناگ اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سیر ہمدان کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔کیمپ میں دانتوں کے سینیئر معالج ڈاکٹر مبشر نواز و دیگر کئی ڈاکٹرز سمیت اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
اس دوران ڈاکٹرز نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے دانتوں کی اہمیت ،افادیت ،بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ڈاکٹرز نے اپنے تجربات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تندرست دانت صحت مند انسان کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ دانت ایک ایسی نعمت ہے جو انسان کی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں،دانت نہ صرف انسان کی خوبصورتی کے ضامن ہیں بلکہ نظام ہاضمہ میں دانتوں کا ایک کلیدی کردار ہے، لہذا صحت مند دانت اور مسوڑے انسان کی تندرستی کا ایک اہم جزو ہے اور دانتوں کا اورل ہیلتھ سے براہ راست تعلق ہے۔
انہوں نے طلبہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ دانتوں اور مسوڑوں کی صاف و صفائی کو زندگی کا معمول بنائیں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دانتوں کی صفائی مثلا ٹوتھ برشنگ ،دنت منجن وغیرہ کا استعمال دانتوں کے ماہرین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق کریں، تاکہ دانتوں اور مسوڑوں کو فائدہ کے بجائے نقصان نہ پہنچے۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر دانتوں کی صفائی ستھرائی کے طریقہ کار کے بارے میں مفید جانکاری فراہم کی گئی،جبکہ مفت چیک اپ بھی کیا گیا۔وہیں غیر ضروری ادویات کے مضر اثرات اور جدید طرز علاج کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔