ETV Bharat / state

Foundation stone of water tank project: اننت ناگ میں واٹر ٹینکی کا سنگ بنیاد، لوگوں میں خوشی - اچھہ بل واٹر ٹینک پروجیکٹ

جموں کشمیر خاص کر وادی میں بے پناہ آبی وسائل کے باوجود آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی لوگوں کو پینے کے پانی کے حوالہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم محکمہ جل شکتی کی جانب سے عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کی غرض سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اننت ناگ میں واٹر ٹینکی کا سنگ بنیاد، لوگوں میں خوشی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 8:05 PM IST

اننت ناگ میں واٹر ٹینکی کا سنگ بنیاد، لوگوں میں خوشی

اننت ناگ: جنوبی کشمیر میں اننت ناگ ضلع کے اچھہ بل علاقے میں عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کی غرض سے کنگنحال علاقے میں پانی کی ٹینکی کے پروجیٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ڈی ڈی سی ممبر اچھہ بل، سمینہ حسین نے رسمی طور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان کے انکے ہمراہ بی ڈی سی ممبر اچھہ بل فردوسہ مقبول، نیشنل کانفرنس لیڈر ہاشم حسین اور محکمہ جل شکتی کے افسران سمیت جل شکتی محکمہ کے فیلڈ ملازمین اور پنچایت سے وابستہ نمائندے بھی موجود تھے۔ یہ پروجیکٹ 4.37 لاکھ روپے کی لاگت سے مرکزی معاونت والی اسکیم ’نبارڈ‘ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: پانی کی قلت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

محکمہ جل شکتی کے مطابق کنگنحال کی اس واٹر سپلائی سکیم سے تقریبا چھ سے آٹھ بستیوں میں رہائش پذیر 7,000 سے 9,000 لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ علاقے کے باشندوں اسکیم کے سنگ بنیاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پروجیٹ کی تکمیل کے بعد پینے کے پانی کے حوالہ سے درپیش مسائل ختم ہونے کی امید ظاہر کی۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کی دیرینہ مانگ کے بعد جل شکتی محکمہ نے پروجیکٹ کو منظوری دی، تاہم انہوں نے حکام سے پروجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی بھی اپیل کی۔ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں سے بھی زائد عرصہ سے وہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.