ETV Bharat / state

Omar Abdullah on JK Assembly Election انتخابات کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے، عمر عبداللہ

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 4:18 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے دورہ کے دوران سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں صورتحال بدترین ہو گئی ہے۔‘‘ Omar Abdullah on Abrogation of Article 370

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا ضلع اننت ناگ کا دورہ

اننت ناگ: ’’دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تعمیر و ترقی میں حائل اور بدوق کے فروغ کا باعث قرار دینے والوں کے دعوے سراسر غلط ثابت ہوئے۔ ان ہی وجوہات کی بنا پر وہ یہاں انتخابات منعقد نہیں کراتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہاں مقامی حکومت قائم ہونے کے بعد ان کے جھوٹے وعدے پوری طرح سے بے نقاب ہونگے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ Former CM Omar Abdullah on JK Assembly Election

عمر عبداللہ نے نام لئے بغیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر میں بندوق کی اصل وجہ دفعہ 370کو قرار دیا جا رہا ہے تاہم یہاں مزید فوجی دستوں کو بھیجنے اور وی ڈی سیز کو اسلحہ کی ٹریننگ دینے وہ اپنے ہی دعووں کو غلط ثابت کر رہے ہیں۔‘‘ عمر عبداللہ نے مزید کہاکہ ’’جس طرح بھارتیہ جنتا پارٹی دعویٰ کرتی ہے کہ آرٹیکل 370 کشمیر کے حالات معمول پر آ رہے ہیں اور نیا کشمیر تعمیر ہو رہا، زمینی سطح پر اصل حقیقت کا مشاہدہ کرنے سے یہ سب دعوے سراسر غلط ثابت ہو رہے ہیں، زمینی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’راجوری میں فورسز کی اضافی تعیناتی اور وی ڈی سی ممبران کی بحالی اور انہیں اسلحہ کی ٹریننگ اب حکومت کے لیے مجبوری بن گئی ہے۔Omar Abdullah on Extra Troops Deployment

نامہ نگاروں کی جانب سے اسمبلی انتخابات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر نے کہا: ’’اگر وہ اس سال بھی الیکشن منعقد نہیں کراتے تو نہ سہی، ہم حکومت سے انتخابات کے لئے بھیک نہیں مانگیں گے۔ ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں، عوامی حکومت بنے اور لوگوں کے بنیادی مسائل حل ہوں، تاہم اگر وہ الیکشن منعقد نہیں کرانا چاہتے تو اس کے لیے ان کے سامنے اپنی جھولی نہیں پھیلائیں گے۔‘‘ انتخابات منعقد نہ کرائے جانے کے حوالہ سے انہوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہراساں کرنے کے لیے بی جے پی الیکشن منعقد نہیں کرا رہی ہے۔ کشمیر کے باشندوں کو کبھی زمینوں کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے اور کبھی ملازمین کا شکنجہ کسا جا رہا ہے۔ مختلف بہانوں سے لوگوں کو تنگ کیا جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں کبھی بھی بی جے پی نہیں چاہے گی کہ جموں کشمیر میں انتخابات منعقد ہوں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’بی جے پی اس بات کے حق میں نہیں ہے کہ جموں کشمیر میں جلد ایک جمہوری حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے اور یہاں کی عوام کو راحت نصیب ہو۔‘‘ Omar Abdullah Attacks BJP over JK Elections

قبل ازیں عمر عبداللہ نے ضلع اننت ناگ کے شیر کشمیر کالونی کا دورہ کیا جہاں انہوں سابق وزیر پیر محمد حسین کی ہمشیرہ کی وفات پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعذیت پرسی کے۔ مرحومہ جے کے پی سی کے جنرل سیکریٹری، پیر منصور حسین کی خالہ بھی تھی۔ عمر عبداللہ کے ہمراہ پارٹی لیڈر سید بشارت بخاری، رفیع احمد میر، میمبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی کے علاوہ کئی دیگر سیاسی لیڈران و کارکنان نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعذیت کا اظہار کیا۔ Omar Abdullah Anantnag Visit

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.