اننت ناگ: جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ میں فاریسٹ ڈویژن اننت ناگ نے فاریسٹ پروٹیکشن فورس کے اشتراک سے بلاک رینج اننت ناگ کے اترسو، ڈبرنہ سے 63 مکعب فٹ دیودار کی لکڑی کو ضبط کر لیا۔ محکمہ جنگلات کے مطابق انہیں اترسو، ڈبرنہ علاقے میں غیر قانونی طور جنگلات سے کاٹی گئی عمارتی لکڑی کو چھپائے جانے سے متعلق خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔ Forest Division Anantnag Seized Timber
محکمہ جنگلات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ایک خصوصی ٹیم کو اترسو، ڈبرنہ علاقے روانہ کیا گیا جنہوں نے ایک رہائشی گھر کے احاطہ میں غیر قانونی طور ذخیرہ کی گئی لکڑی کو ضبط کر لیا۔ ڈی ایف او اننت ناگ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضبط کی گئی 63 مکعب فٹ عمارتی لکڑی کو اسمگل کرنے کی غرض سے جنگلات سے غیر قانونی طور کاٹ کر چھپایا گیا تھا۔ Timber Seized in Anantnag
ڈی ایف او اننت ناگ نے پی آر آئی ممبران سے سبز سونے کے تحفظ سے متعلق آگاہی پھیلانے اور عوام سے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے میں محکمہ کا تعاون دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے عوام الناس سے اسمگلروں کی نشاندہی کرکے کشمیر کے ورثہ کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی بھی تلقین کی۔ انہوں نے اسمگلروں سے بھی جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے باز آنے کی اپیل کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ سبز سونے کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ Forest Division Anantnag Seized 63 CFT Timber