ETV Bharat / state

Action Against Wild Bung: جنوبی کشمیر میں خود رو بھنگ کے خلاف کارروائی - قدرتی طور پر اگنے والے جنگلی بھنگ

محکمہ جنگلات نے جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں خود رو بھنگ کو تباہ کیا۔ Action Against Wild Bung in South kashmir

جنوبی کشمیر میں خود رو بھنگ کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 1:16 PM IST

اننت ناگ: جنگلاتی اراضی کو خود رو بھنگ سے پاک کرنے کے لئے محکمہ جنگلات نے جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع میں منشیات مخالف فیلڈ آپریشنز شروع کیے ہیں۔ یہ مہم اننت ناگ، لڈر، شوپیاں، کولگام فاریسٹ ڈویژن اور ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں چلائی جا رہی ہے۔ ضلع اننت ناگ فاریسٹ ڈویژن کے کوٹھر جنگلات کے چکلی پورہ علاقے میں فاریسٹ پروٹیکشن فورس کے تعاون سے مشترکہ طور پر بھنگ مخالف آپریشن شروع کیا گیا جہاں جنگلاتی علاقے میں قدرتی طور پر اگنے والے جنگلی بھنگ کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا۔ Forest Dept Action Against Wild Bung in South kashmir

جنوبی کشمیر میں خود رو بھنگ کے خلاف کارروائی

کنزرویٹر فاریسٹ، ساؤتھ کشمیر سرکل، عرفان علی نے اس حوالہ سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود رو بھنگ کے خلاف شروع کی گئی مہم میں از خود شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ خود رو بھنگ کے خلاف کی گئی کارروائی میں محکمہ جنگلات، فاریسٹ پروٹیکشن فورس سمیت جموں و کشمیر پولیس نے بھی شرکت کی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’منشیات کی لت ایک سنگین مسئلہ بن کر ابھر رہی ہے، خاص طور پر نوجوان نسل میں اس کے خطرناک اور برے نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔‘‘ عرفان علی نے بتایا کہ محکمہ جنگلات نے جنوبی کشمیر کے جنگلاتی علاقوں میں خود رو بھنگ کو ختم کرنے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ نوجوان نسل منشیات سے دور رہ سکے۔ Wild Bung in South kashmir

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کشمیر کے سبھی فاریسٹ ڈویژنز میں منشیات کے خلاف مختلف پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں، جہاں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت تمام فاریسٹ ملازمین نے ضلع بھر میں منشیات کو معاشرے سے ختم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

مزید پڑھیں: Action Against Wild Bung: اونتی پورہ میں خود رو بھنگ کے خلاف کارروائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.