تفصیلات کے مطابق کوکرناگ کے اچھو وائلو علاقے میں محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے جنگلوں سے غیر قانونی طور کاٹی گئی عمارتی لکڑیوں کو ضبط کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے کوکرناگ کے اچھو وائلو میں ایک گھر کے اندر تقریباً چالیس فٹ لکڑیاں ضبط کی ہیں۔
اس ضمن میں مذکورہ محکمہ نے ایک ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کی۔ تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔