ETV Bharat / state

ITBP Vehicle Met With An Accident پہلگام سڑک حادثے میں آئی ٹی بی پی کے آٹھ جوان ہلاک - پہلگام میں سی آر پی ایف گاڑی کا حادثہ

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام فریسلان چندنواری روڈ پرآئی ٹی بی پی کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجہ میں 8 جوان ہلاک ہوگئے۔ Accident in Pahalgam

پہلگام میں سی آر پی ایف کی گاڑی حادثے کا شکار

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 11:58 AM IST

Updated : Aug 16, 2022, 6:41 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام فریسلان چندنواری روڈ پرانڈو تبت بارڈر پولیس کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق اس حادثہ میں 8 انڈو تبت بارڈر پولیس کے جوان ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔

جی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر سید طارق قریشی

اطلاعات کے مطابق بریک فیل ہونے کے بعد سول بس پھسل کر ندی کے کنارے گری، جبکہ بس میں سوار اہلکار چندن واڑی سے پہلگام جارہے تھے۔ آئی ٹی بی پی ملازم امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد لوٹ رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ایک سول بس حادثہ کا شکار ہوگئی جبکہ اس میں 39 سیکوریٹی اہلکار سوار تھے جن میں سے 37 کا تعلق انڈو تبت بارڈر پولیس سے اور دیگر دو کا جموں و کشمیر پولیس سے ہے۔ حادثہ کی وجہ بریک فیل ہونے کو بتایا جارہا ہے، جس کے بعد بس ندی میں جاگری۔ سیکوریٹی اہلکار چندنواری سے پہلگام جا رہے تھے۔ پولیس و مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ITBP Vehicle Met With An Accident

ویڈیو

حادثہ کے فوراً بعد زخمیوں کو فوری طور پر جی ایم سی اننت ناگ ریفر کیا گیا،زخمیوں کو پہلگام سے ریفر کرنے کے لئے ایک درجن سے زائد ایمبولینس کام پر لگا دی گئیں تھیں۔ جی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر سید طارق قریشی نے کہا کہ جی ایم سی میں 22 زخمیوں کو داخل کیا گیا، اُن میں سے آئی ٹی بی پی کے ایک اہلکار نے ہسپتال میں دم توڑ دیا، جبکہ 6 زخمیوں کو نازک حالت میں چاپر کے ذریعہ کھنہ بل فوجی بیس کیمپ سے سرینگر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہتر علاج و معالجہ فراہم کرنے کے لئے اضافی بیڈس اور مخصوص طبی عملہ کو تعینات کیا گیا ہے۔

پہلگام میں سی آر پی ایف کی گاڑی حادثے کا شکار

فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ حادثہ میں زخمی اہلکاروں کو علاج بہتر کے لیے بی ایس ایف کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سری نگر آرمی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پہلگام میں آئی ٹی بی پی کی گاڑی حادثہ کا شکار، کئی جوان ہلاک

واضح رہے کہ دو روز قبل وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے واسکورہ علاقے میں سی آر پی ایف کی دو گاڑیوں کے مابین آپسی ٹکر کے نتیجے میں چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ CRPF Vehicle Accident in Ganderbal

Last Updated : Aug 16, 2022, 6:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.