ETV Bharat / state

اننت ناگ میں فوڈ ٹیسٹنگ موبائل وین متحرک - موبائل ٹیسٹنگ وین اننت ناگ میں متحرک

اننت ناگ میں کورونا وائرس کے پیش نظر اشیاء خورد ونوش میں ملاوٹ کو روکنے کے لیے جی ایم سی اننت ناگ و دوسرے اسپتالوں میں صاف کھانے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ فوڈ اینڈ سیفٹی کی جانب سے کھانے پینے کی چیزوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔

اننت ناگ میں فوڈ ٹیسٹنگ موبائل وین متحرک

author img

By

Published : May 26, 2021, 7:15 PM IST

کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران ہسپتالوں میں اور خاص کر کورونا وبا میں مبتلا مریضوں اور تیمارداروں کو صاف و شفاف کھانے کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ فوڈ اینڈ سیفٹی کی جانب سے موبائل ٹیسٹنگ کا عملہ متحرک ہے۔تاکہ موقعہ پر ہی اشیا خوردنی کی جانچ کی جائے۔

اننت ناگ میں فوڈ ٹیسٹنگ موبائل وین متحرک

موبائل ٹیسٹنگ وین نے عملہ سمیت اننت ناگ کے مختلف ہسپتالوں میں جاکر کھانے پینے کی اشیا کے نمونے حاصل کیے اور موقعہ پر موبائل لیب میں ٹیسٹنگ کی گئی۔

لوگوں نے انتظامیہ کے اس قدم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ'یہ عمل صرف اور صرف وبائی صورتحال کے دوران نہیں بلکہ سال بھر جاری رہنا چاہئے۔ تاکہ صاف اور صحت بخش اشیا خوردنی کی سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے اور ملاوٹ خور باز آجائیں۔

ٹیم میں موجود متعلقہ محکمہ کی افسر پروینہ مرازی کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ اینڈ سیفٹی کی ہدایت پر اس وبائی صورت حال کے پیش نظر ضلع میں کھانے پینے کی اشیا کی جانچ کے لیے یہ مہم چلائی جارہی ہے جو آگے بھی جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.